
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم ہوگئیں۔
علی افضل ساہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد ہیں اور ان کا نام 9 مئی کے حملوں میں لیا گیا تھا، ان سے تفتیش بھی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی پی ٹی آئی حکومت کے مؤثر ترین صوبائی وزیر تھے، ان کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پابندیاں ہٹانے کا عمل وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔
اس خبر پر 24 نیوز کے صحافی اویس کیانی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے لیڈران ایک طرف قید اور سزاؤں کا سامنا کر رہے ہیں وہیں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے داماد علی افضل ساہی کیلئے کابینہ خصوصی طور پر سرکولیشن سمری کے ذریعے ان کا نام ای سی ایل سے نکلواتی ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1724121626730729701
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سنا ہے علی افضل ساہی اگلا الیکشن ن لیگ کی ٹکٹ سے بھی لڑ سکتے ہیں
اس پر علی افضل ساہی نے اویس کیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ سُنی سُنائی بات کو بغیر تصدیق کے آگے پھیلا دے۔
https://twitter.com/x/status/1724146215032369575
انہوں نے مزید کہا کہ رہی بات ن لیگ سے الیکشن لڑنے کی تو اللّٰہ کی ذات بُرے وقت اور بڑے بول سے بچائے۔اگر نوبت ن لیگ سے الیکشن لڑنے پر آئی تو میں باعزت طریقے سے سیاست سے کنارہ کشی کو ترجیح دونگا ۔
علی افضل ساہی نے مزید کہا کہ ٹکٹ اور وزارت تو بہت چھوٹی چیز ہے اگر یہ دنیا کی ساری دولت کا ڈھیر بھی لگا دیں تو بھی ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا جنھیں میں عوام کا دشمن اور ملکی مسائل کا سبب سمجھتا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aliafhzi11h21.jpg