
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔
لاپتہ ہونیوالے صداقت عباسی نے ڈان نیوز کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پانچ روز قبل یعنی چار مئی کو جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ 7 مئی کو فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئی ایس آئی آفس اور جی ایچ کیو پر دھاوا بولنا ہے۔
اس انٹرویو کا سوشل میڈیا صارفین نے خوب پوسٹمارٹم کیا اور کہا کہ صداقت عباسی کر چہرے پر تشدد کے نشانات بڑے واضح ہیں جسے میک اپ سے چھپانے کی کوشش کی لیکن چھپ نہیں سکے۔
اسد طور کا کہنا تھا کہ صداقت عباسی کے چہرے پر نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں اور وہ ٹیبل سے پڑھ کر بات کررہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1711433074288832633 https://twitter.com/x/status/1711440948763275411
علی عثمان کا کہنا تھا کہ پورے انٹرویو میں صداقت عباسی بار بار نیچے پڑے کاغذ کو دیکھ کر کچھ پڑھتے رہے شاید اپنے لیے کچھ اہم پوائنٹس لکھے ہوں کہ کہیں بھول نہ جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1711447184338534457
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے بعد بلا آخر صداقت عباسی کا انٹر ویو “نشر”ہو گیا سمجھ سے بالا ہے کہ اتنی زیادہ ( انسرشن) کیوں لگانا پڑی؟
https://twitter.com/x/status/1711452232778944515
صداقت عباسی کا پروگرام کے دوران بیسیوں دفعہ نیچے مڑنا اور چہرہ کے داغ اس انٹرویو کے پلانٹد اور فیک ہونے کا ثبوت دیتا ہے
https://twitter.com/x/status/1711435768995209462
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ صداقت عباسی کر چہرے پر تشدد کے نشانات بڑے واضح ہیں۔ حتٰی کہ میک اپ کے ذریعے اِن نشانات کو چھُپانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن یہ پھر بھی نہیں چھُپ پائے اور واضح طور پر ظاہر ہو رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1711590667875446922 https://twitter.com/x/status/1711582277799710812 https://twitter.com/x/status/1711469917449388064 https://twitter.com/x/status/1711566595967869000 https://twitter.com/x/status/1711456256739700914
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tash1i1h1.jpg