
نجی چینل سے منسلک معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر چند روز سے اے آر وائی یا سوشل میڈیا پر نظر نہیں آ رہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا انہیں آف ایئر کر دیا گیا ہے اگر ایسا ہے تو کس کے دباؤ پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اسی حوالے سے سمیع ابراہیم نے ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ صابر شاکر کہاں ہیں؟ ان کو آف ایئر کرنے کیلئے دباؤ کہاں کی جمہوریت اور آزادیِ صحافت ہے؟ ایسے اقدامات نام نہاد جمہوریت پسند حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526465689057431553
دیگر صارفین نے کہا کہ صابر شاکر کل سے ٹویٹر پر ایکٹیو نظر نہیں آ رہے خیریت آپ کدھر ہیں اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان فسادیوں کے شر سے بچائے، آمین
https://twitter.com/x/status/1526492720050720768
وسیم عباسی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526494458522517505
ثاقب تنویر نے دعویٰ کیا کہ یہ بھی سنا ہے کہ وہ کسی اور ملک شفٹ ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526499616027553792
ڈاکٹر حسن بھٹی نے کہا کہ اے آر وئی کے صحافی صابر شاکر کو کس جرم کی پاداش میں آف ائیر کیا گیا ہے؟ آواز دبا دینے سے بات کرنے والے ختم ہو جائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1526511063776256002
بشیر چوہدری نے سوال اٹھایا کیا صحافتی تنظیمیں صابر شاکر صاحب کو آف ایئر کرنے پر بھی ویسا ہی احتجاج کریں گی جیسا حامد میر صاحب کے لیے کیا گیا تھا؟
https://twitter.com/x/status/1526521014062047233
ساغر نے کہا کہ صبر شاکر صاحب کو آن ائیر کرو اس حکومت نے ان کو آف ا یئر کیا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526501863167778816
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2sabirshakiroffair.jpg