
کیا شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد بھی ان کا وٹس ایپ استعمال ہوتا رہا؟ اظہر مشوانی کاانکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق فوکل پرسن جن کے وٹس ایپ پر شیریں مزاری کا نمبر ایڈ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شیریں مزاری کا وٹس ایپ اکاؤنٹ انکی گرفتاری کے بعد بھی استعمال ہوتا رہا۔
اظہرمشوانی کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری تقریباً ایک بجے گرفتار کی گئیں ان کا موبائل چھین لیا گیا اور کوئی مسلسل 4:07 تک ان کا وٹس ایپ اور موبائل استعمال کر رہا تھا جس طرح سیالکوٹ جلسے میں ڈرامہ کر کے عمران خان کی سیکیورٹی کمپرومائز کر کے موبائل چوری کیے گئے ۔
https://twitter.com/x/status/1528092051753299969
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس حرکت کا بھی یہی مقصد تھا؟
واضح رہے کہ شیریں مزاری گزشتہ روز گرفتار ہوئیں تو انکا موبائل فون بھی پولیس نے قبضے میں لیا تھا اور تاحال شیریں مزاری کا موبائل واپس نہیں کیا گیا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال اٹھایا کہ کیا شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کا مقصد اسکا موبائل قبضے میں لیکر اس سےا ہم انفارمیشن لینا تھا؟
سوشل میڈیا صارفین اس پر حکومت پر خوب طنز کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس وقت تحریک انصاف کے رہنماؤں سے زیادہ انکے موبائل فونز کو خطرہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528093949994442753 https://twitter.com/x/status/1528103437803692035 https://twitter.com/x/status/1528100333230202880
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹی کرپشن والوں کا شیریں مزاری کے موبائل فون سے کیا تعلق ہے؟ کیا شیریں مزاری کا موبائل فون حاصل کرنے کا مقصد وہ ویڈیو حاصل کرنا ہے جو عمران خان نے ریکارڈ کرائی؟
https://twitter.com/x/status/1528099170321563649 https://twitter.com/x/status/1528101694545993728 https://twitter.com/x/status/1528065162812567552 https://twitter.com/x/status/1528034181003063296
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shrieen11.jpg