
مشیر خزانہ شوکت ترین نے سعودی عرب سے ملنے والی امداد کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے بتایا کہ سعودی عرب سے ملنے والی امداد کا کوئی تعلق عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) سے نہیں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے ابھی طے نہیں ہوئے ہیں، تاہم آپ مجھ سے گارنٹی لے لیں، صرف ایک آدھ چیز پر مذاکرات چلے رہے ہیں اور یہ بھی چند روز میں طے ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے اور تیل انہیں شرائط پر ملا ہے جو پہلے طے تھیں، سعودی عرب سے اس حوالے سے پہلے سے گفتگو چل رہی تھی تاہم معاہدے کے خدوخال اب طے پائے ہیں، معاہدے کی منظوری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودیہ کے موقع پر دی گئی۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے 3ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کروانے کا کہا تھا سعودی عرب نے اس کے جواب میں 4اعشاریہ2 ارب ڈالر کا پیکج دیا، یہ رقم ملنا پاکستان کیلئے انتہائی مفید ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ksaimftareen.jpg