
کیا احمد نورانی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تقریروں کے مختلف حصے جوڑ کر لیکڈ آڈیو بنادیا۔۔
گزشتہ رات سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی جسے ایک صحافی احمد نورانی نے جاری کیا۔ اس آڈیو ٹیپ میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔
آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کردی اور کہا کہ یہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے، جو میں نے بھی سنی ہے۔
عمران راجہ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے تحقیق کے بعد یہ معلوم کرنے کی کوشش کی اور اسے صرف آڈیو کا آغاز ہی مل سکاجو سابق چیف جسٹس کی ایک تقریر کا حصہ تھا، اس میں سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس جو آرڈرزآرہے ہیں وہ من ، مرضی، منشاء پہ زیادہ ہیں،یہی بات احمد نورانی کی جاری کردہ آڈیو میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1462704741159419906
عمران راجہ کے مطابق امریکی ادارے نے تو اپنی فارنزک کر لی ۔۔ اب زرا دیسی فارنزک بھی کر لیں۔ ابھی تو آڈیو کا صرف آغاز ملا ہے۔ اسے احتتام تک بھی پہنچائیں گے ان شاء اللّٰہ ۔۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سماء کے صحافی سہیل رشید نے کہا تھا کہ سہیل رشید نے اس آڈیو کا پوسٹمارٹم کیا اور لکھا کہ "سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو آگئی ۔ پانچ بار سنی ، خدا لگتی کہوں مجھے یہ دو بندوں کے درمیان کا مکالمہ نہیں لگا۔ ثاقب نثار کا لہجہ تقریر والا ہے اور ماضی کا صیغہ استعمال لر رہے ہیں، سیاق و سباق ہی واضح نہیں جبکہ دوسری سائیڈ کی آواز نے حال کا صیغہ استعمال کیا "۔
https://twitter.com/x/status/1462479565578715136
انکا مزید کہنا تھا کہ "خبر پڑھ کر ایک سوال کا جواب نہیں ملا کیا یہ ٹیلی فون کال ریکارڈنگ ہے؟ اگر ہاں تو پوری کال کیوں نہیں؟ کیا یہ کسی جگہ یوں ہی کی گئی گفتگو ہے ؟ پھر دوسری سائیڈ والی آواز فون کی کیوں ہے؟"
https://twitter.com/x/status/1462479568820973573
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saqib-nisar--1-1123.jpg
Last edited: