
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے کہ "پرویز خٹک کا ساتھ دو" ۔
خیبرٹی کے مقامی صحافی حسن خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی ایز و ایم این ایز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ پرویز خٹک کی کیمپ جوائن کریں۔
انکے مطابق خٹک صاحب بھی اسٹبلشمنٹ سے ناراض ھے کہ اب تک کسی کو بھی راضی نہ کرسکے اسلئے نئی پارٹی کا اعلان موخر کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1680221282863058945
صحافی نے مزید بتایا کہ پرویز خٹک کو اس وقت بڑی مایوسی ھوئی جب نوشہرہ کی تحریک انصاف کی قیادت نے بھی ساتھ دینے سے انکار کیا۔
ذرائع کیمطاق خٹک کے ایماپر اسٹبلشمنٹ انکو تنگ کر رہی ھے، گھروں پر چھاپے اور گرفتارکیاجارہا ہے۔
صحافی کے مطابق تصویر میں سابقہ صوبائی وزیر شکیل احمد دیگر رہنماؤں کے ساتھ مردان جیل میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کو آٹھویں مرتبہ، علی محمد خان کو نویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شہریار آفریدی کو بھی متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے اور انہیں اپنے بھائی اور بہن کے جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب صحافی اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ رویز خٹک کے پی کے میں پی ٹی آئی کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ اس ہفتے کچھ لوگوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی جائے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، پرویز خٹک جن لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھے انہوں نے اپنے نمبر بند کر دیے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khattkaahaha.jpg