کیا بھارت پاکستان میں چمپئنز ٹرافی میچز کھیلنے کیلئے تیار ہوگیا؟

champah11i1h.jpg


بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے ایک بار پھر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ءکے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اشارہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش پریمیئر لیگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم حکومت سے اجازت ملنے کی صورت میں ممکنہ طور پر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ءکے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں 2026ءکے لیے شیڈول ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2026ءکے حوالے سے جو کہنا چاہے کہے تاہم چمپئنز ٹرافی 2025ءمیں شریک ہونے کے لیے ہمیں حکومت کی منظوری چاہیے ہو گی۔

راجیو شکلا نے اعتراف کیا کہ بھارت اگر چمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرتا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس کا جوابی ردعمل آئے۔ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی جائے گی لیکن انہیں سمجھنا چاہیے کہ اس کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے بی سی سی آئی نے نہیں۔

چمپئنز ٹرافی فروری تا مارچ 2025ءپاکستان میں شیڈول ہے تاہم اس میں شرکت کرنے والی ٹیمیں اب تک موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا کسی نیوٹرل مقام پر کروانے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کہہ چکا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کا ایونٹ پاکستان میں ہو گا، بھارتی کرکٹ ٹیم کو یہاں لانا آئی سی سی کا کام ہے ہمارا نہیں۔

واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ممکنہ طور پر ابتدائی شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 19 فروری کو کیا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے متعدد میچز راولپنڈی میں بھی شیڈول ہیں۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Hindustan nahi ja,ay ga Pakistan.
Bas itti si baat hai.
Balki Pakistan ko hi wahan jana paray ga jahaan hum chaheinngey.
Lekin ...
Us waqt Imran Khan sahab ki hukumat huee to hum shauq say jaein gey. Aur jeetein gey bhi.
 

Back
Top