sialkotian pakistan
Voter (50+ posts)
ایک منٹ ٹھہرئیے
ایک غور طلب سوال کرتا ہوں آپ سے ،
برطانیہ کے عوام کو کیا ضرورت ہے ویسے باہر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی ؟
برطانیہ میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی .
برطانیہ میں کبھی پانی کی بندش نہیں ہوئی اور نہ ہی انکو قطاروں میں لگ کر گیلن کے حساب سے پانی لینا پڑا ہے ،
برطانیہ میں تو کبھی گیس کی کمی نہیں ہوئی اور نہ ہی انکو سردیوں میں خواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ،
برطانیہ کے ہسپتالوں میں تو ایک بستر پر چار مریض نہیں پائے جاتے ،
برطانیہ میں تو کبھی ہسپتالوں میں ویکیسن کی کمی سے سینکڑوں بچے نہیں مرے ،
برطانیہ میں تو کہیں تعلیمی اداروں میں گدھے یا گائے بھینسیں بندھی ہوئی نہیں پائی گئیں ،
برطانیہ میں تو لاکھوں کے حساب سے بچے سکولوں سے باہر تعلیم سے محروم نہیں ہیں ،
برطانیہ میں تو کوئی گھوسٹ سکول بھی تو نہیں ہے .،
برطانیہ میں تو سینکڑوں بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے فلم بنا کر بیچی نہیں جاتی ،
برطانیہ میں تو کوئی تھر کا صحرا نہیں جہاں سینکڑوں بچے بھوک اور پیاس سے مر گئے ہوں ،
برطانیہ میں توانکا وزیر اعظم دشمن ملک کے لئے ہمدردی نہیں رکھتا اور نہ ہی ملکی مفادات پر اپنی ذات کو ترجیح دیتا ہے ،
تو پھر ایسا کیوں ہے کہ برطانیہ کے جاہل بےقوف عوام سڑکوں پر سرتاپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ؟
ہوا کیا ہے بھلا ؟
صرف چند ہزار پاونڈ اور وہ بھی وزیر اعظم کے والد کا معاملا تھا .
تو پھر کیوں برطانیہ کےعوام اتنا بپھرے ہوئے ہیں کہ اپنے وزیر اعظم کے مسند اقتدار سے گھسیٹ کر اتارنے پر اترے ہوئے ہیں ؟
تو سنو بھائی
وہ ٹھہرے باشعور اور غیرت مند
بات رقوم کی نہیں ہے
بات ہے اصول کی اور ملکی وقار کی ،
ڈیوڈ کیمرون نے عوام کے لئے بہت سےکام کیے ہیں اور وہ ایک قابل اور محنتی وزیر اعظم ثابت ہوا ہے ،
کیمرون کا سب سے بڑا کارنامہ تھا معیشیت کو بحال کرنا ... ٢٠١٠ میں یہ آیا ... اور ٢٠٠٨ میں فنانشل کرائسس آیا تھا ، اس نے وہاں سے اکانومی ریکوور کی ... اور یہی اس کا سب سے بڑا کام تھا
لیکن بات ہے قانون کی
کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے
کاش کہ پاکستان کے عوام بھی قانون سے اوپر جانے والوں کا محاسبہ کرنے کی جرات رکھیں ،
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سواء کچھ بھی دکھائی نہ دے

Last edited by a moderator: