
پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بدسلوکی اور تشدد کرنیکے کے حوالے سے سابقہ منگیتر سے متعلق اہم وضاحت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بدسلوکی کرنے والے جس شخص کے بارے میں بات کی تھی وہ سکندر رضوی نہیں ہے، درحقیقت وہ ہمارے ایک فیملی فرینڈ کا بیٹا تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنے تمام فینز سے گذارش ہےکہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے اہلخانہ کو مت گھسیٹیں، آپ کا بہت شکریہ ۔
خیال رہے کہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک لڑکے سے دوستی ہوئی جو 8 سال تک قائم رہی، اس لڑکے سے شادی کے تمام معاملات بھی طے ہوگئے تھے، گھر والے بھی خوش تھے تاہم 8 سال اس رشتے کو دینے کے باوجود میں اس شخص کو نہیں بدل سکی۔
عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ شخص بات بات پر مجھے تضحیک کا نشانہ بناتا تھا، گالیاں دیتا اور بدسلوکی کرتا تھا، یہ ایک ایسی چیز تھی جس کی بنیاد پر رشتہ آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayesha-maa.jpg