
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی کے غیر تسلی بخش انتظامات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں اس موقع پر متعدد ناخوشگوار واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس صورتحال پر صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی سے متعلق مشکلات پیش آرہی ہیں، سیکیورٹی عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دوران متعدد ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے غیر اطمینان بخش انتظامات کیے ہیں، انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی صوبے میں امن و امان کے حالات شدید خراب ہورہے ہیں، حکومت نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات نا کیے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے، حکومت اور انتظامیہ ریٹرننگ افسران کی اطمینان بخش سیکیورٹی فراہم کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecpaahasisi.jpg