
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کردیا ہے، کہا عمران خان سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔
خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹنگ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے وہ ہر قسم کے نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اسد قیصر کا کہنا ہے وہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق نہیں توڑیں گے، توہین عدالت کے مرتکب قرار دیئے جائیں یا نااہل قرار دےدیئے جائیں۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے بے وفائی نہیں کرسکتے اس کے بدلے میں ہر قسم کے نتائج اور سزابھگتنےکیلئے تیار ہوں ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آج قومی اسمبلی کا اجلاس تو طلب کرلیا گیا ہے مگر عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کروائی جاسکی، پہلے اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا گیا اور خبریں آئیں کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے کہ رات 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے گی مگر 8 بجے بھی ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5asadqaisarinkaar.jpg