کھٹمنڈو: 78 سالہ خطرناک فرانسیسی سیریل کلر چارلس سوبھراج کی رہاکردیا گیا

sobaj11.jpg


اٹھتر 78 سالہ فرانسیسی بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس سوبھراج کو نیپال کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز صحت کی خرابی اور بڑھتی عمر کے باعث رہا کر کے 15 دنوں کے اندر ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جو کہ 2003ء سے جیل میں قید تھا اور وہ اپنی سزا کا تین چوتھائی حصہ پورا کر چکا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چارلس سوبھراج دل کا مریض ہے اس کی 2017ء میں اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ اس کی رہائی بستر پر پڑے قیدیوں کو رحم کے ساتھ رخصت کرنے کی اجازت دینے کے قانون کے تحت کی گئی ہے، انہیں کل امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ آج اس کی رہائی کی توقع کی جا رہی تھی لیکن رہائی سے قبل قانونی کارروائی اور صحت کے معائنہ کی وجہ سے انہیں آج رہا کر دیا جائے گا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیپال میں فرانسیسی سفارتخانہ معاملے کو دیکھ رہا ہے، چارلس سوبھراج کو ڈی پورٹ کرنے سے پہلے انہیں مطلع کیا گیا تو فرانس کو اسے قبول کرنا ہو گا کیونکہ وہ ابھی بھی ایک فرانسیسی شہری ہے۔ فرانس کے زیرانتظام علاقے سائیکون میں پیدا ہونے والے چارلس سوبھراج سے جوڑے جانے والے سینکڑوں مبینہ کیسز تاحال حل طلب ہیں،

چارلس سوبھراج پر 30 افراد کی سیریل کلنگ کاالزام ہے، بھارت، نیپال، ترکی، پاکستان، ایران اور دیگر متعدد ممالک میں جرائم کر چکا ہے جبکہ مختلف ملکوں میں گرفتار کیا گیا لیکن ہر بار جیل سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو جاتا تھا، اسے صلاحیت کی بنا پر اسے بین الاقوامی طور پر شہرت ملی۔

یاد رہے کہ وہ 1975ء سے 2 سیاحوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، اس نے 1970ء کی دہائی کے شروع میں دنیا کا سفر شروع کیا تھا، اس نے اپنا پہلا قتل ایک نوجوان امریکی خاتون کا کیا تھا جس کی لاش 1975ء میں ساحل پر ملی تھی۔


بھارت میں اسے 1976ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہاں اس نے 21 سال جیل میں گزارے، 1986ء میں تہاڑ جیل سے جیل کے محافظوں کو کوکیز اور نیند کی گولیوں سے بھرے کیک کے ساتھ نشہ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی دوبارہ بھارتی ساحلی ریاست گوا میں ایک ریسٹورنٹ سے پکڑا گیا۔چارلس سوبھراج کی زندگی پر The Serpent نامی سیریز بھی بنائی گئی جسے پورے ایشیا میں نشر کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ سال کی سب سے زیادہ ہٹ ٹی وی سیریز ثابت ہوئی ہے۔
 

Back
Top