کھوچل اور عقل کو ہاتھ مارنے کے مشورےپر حامدمیر کا خواجہ آصف کو جواب

sochai11122.jpg

افغان طالبان نے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

طالبان حکومت نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو 'ڈیورنڈ لائن' کے قریبی علاقوں سے افغانستان کے اندر منتقل کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان سے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

خواجہ آصف نے حامدمیر کے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو سرحدی علاقوں سے افغانستان کے اندر دیگر حصوں میں منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد سے 10 ارب روپے (تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر) مانگے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1874867306456600697
خواجہ آصف نے سابق دورِ حکومت میں طالبان حکومت سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پاکستانی سرکاری وفد کا حصہ تھے جو ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں سے متعلق طالبان حکومت سے بات چیت کرنے گیا تھا۔

صحافی حامد میر نے یہ خبر شئیر کی تو خواجہ آصف سامنے آگئے اور خواجہ آصف کو کھوچل اور عقل کو ہاتھ مارنے کے مشورےد یتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1874897036795117951
خواجہ آصف نے حامد میر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر صاحب آپ کتنے معصوم ھیں وہ 10ارب مانگ کر اور میرے بتانے کے بعد آپکے پروگرام میں آکے کہیں گے کہ ہاں ھمُ نے دس ارب مانگے تھے ؟ میر صاحب چنگے بھلے کھوچل او عقل نوں ھتھ مارو
https://twitter.com/x/status/1874897036795117951
اس پر حامد میر نے عادل شاہ زیب کے شو کا فروری 2023 کا ایک کلپ شئیر کردیا جس میں خواجہ آصف متضاد بات کررہے ہیں۔

کلپ شئیر کرتے ہوئے حامدمیر نے جواب دیا کہ خواجہ صاحب بڑے ادب سے گذارش ہے کہ آپ نے اردو میں جو کچھ میرے سامنے کہا فروری 2023 میں عادل شاہ زیب کے سامنے بالکل متضاد بات کی اب آپ ہی بتائیں اگر میں کھوچل ہوتا تو آپکے سامنے یہ کلپ ضرور چلا دیتا
https://twitter.com/x/status/1875039516999970857
 

Back
Top