
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ایک بار مخالفین پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے کہا کچھ عناصر پارٹی قیادت اور ساتھ ساتھ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں، تاکہ دونوں کے درمیان خلیج پیدا کی جا سکے، ایک طرف عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لوگ انہیں مارنے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے اہم کھلاڑیوں کو یہ غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ جیسے ہی عمران خان اقتدار میں آئے تو انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا دونوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کی وجہ سے کچھ عناصر دونوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کیلئے ڈٹ گئے ہیں۔ چند روز قبل دی نیوز کو ایک اہم حکومتی ذریعے نے بتایا تھا پی ٹی آئی میں کچھ لوگ یہ غیر محتاط گفتگو کر رہے ہیں کہ جیسے ہی پارٹی اقتدار میں آئی تو کچھ عہدیداروں کو فارغ کر دیا جائے گا۔
نمائندے سے فواد چوہدری سے بات چیت کرتے یہ سوال کیا آیا پارٹی میں کسی بھی اعلیٰ سطح پر ایسی کوئی گفتگو ہو رہی ہے،جس پر فواد چوہدری نے بتایا یہ سوال ان سے پہلے بھی کچھ دیگر لوگوں کی طرف سے پوچھا جا چکا ہے، لیکن یہ بات بے بنیاد اور بالکل غلط ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مرتبہ عمران خان سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ کوئی بے وقوف ہی ایسا سوچ سکتا ہے
فواد چوہدری نے واضح کیا عمران خان اور سینئر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ اس وجہ سے کچھ عناصر نے عمران خان کے کان میں یہ باتیں ڈالنا شروع کر دی ہیں کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والے کچھ عناصر انہیں جان سے مارنے کی سازش کر رہے ہیں،دوسری طرف سینئر ملٹری قیادت کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو عمران خان انہیں چھوڑے گا نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی کہا تھا عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں چاہتے،دی نیوز سے گفگو میں انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور اس کیلئے وہ کسی کیخلاف، چاہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہی کیوں نہ ہوں، ذاتی رنجش دل میں نہیں پالتے۔
اسد قیصر نے کہا تھا عمران خان نے ایک بیان میں اُن لوگوں کو معاف کر دیا تھا جنہوں نے انہیں وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ اسد قیصر نے سختی کے ساتھ اس تاثر کی بھی نفی کی کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد کسی کیخلاف ذاتی طور پر کارروائی کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawahaishahs.jpg