کوک سٹوڈیو اور کنفیوزڈ نسل

Absent Mind

MPA (400+ posts)
خُرم سہیل۔

پاکستان میں ریڈیو اور ٹیلی وژن کی آمد کامقصد بڑانیک تھا۔ ابتدایہ سوچ کر کی گئی تھی کہ معاشرے میں مثبت تبدیلیاں کی جائیں۔ افراد کی ذہنیتربیت کا عمل شروع ہوسکے، سب سے بڑھ کر تہذیب اور ثقافت کی اہمیت اجاگر کی جاسکے۔ مہذب دنیا اور تعلیم یافتہ معاشروں میں انسان گنے نہیں، تولے جاتے ہیں، ان کے ہاں ہر شعبے کا معیار ہے، تخصیص ہے، جس کی بنیاد پر طے ہوتا ہے، کون کس شعبے کا ماہر ہے، کس کے کریڈٹ پر کتنا کام ہے۔ اپنے ملک سے باہر نکلتے ہی وہ اپنی ثقافت اور سماجیات کی سفارت کاری کرتے ہیں۔ ہر شخص اپنے کام میں وزن دار ہوتا ہے۔
پاکستان میں کچھ عرصے سے گنگا الٹی بہنے لگی ہے۔

ایک وقت تھا، ہمارا ریڈیو اور ٹیلی وژن، اکلوتے ہونے کے باوجود، معاشرے کی تربیت اور فکری آبیاری کا کام کر رہے تھے، مگر اب جس کثرت سے ذرایع ابلاغ میں اضافہ ہوا، اسی تیزی سے ہم تہذیب وتمدن اورعلم وفکر سے عاری ہوتے چلے گئے۔ کتاب سے تعلق پرانا تھا، مگر حیرت انگیز طور پر کتابیں شایع بھی بہت ہو رہی ہیں، مگر قارئین کی اکثریت عنقا، کیونکہ کتاب کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بھی بہت فکرانگیز ہے، جس میں ناشرین کی اکثریت غیر معیاری کتابیں چھاپ کر، معاشرے میں ردی کے بوجھ کا اضافہ کر رہی ہے۔ لکھنے والے بھی ایسے ہیں کہ اگر شاعری شروع کی اور شہرت کی دیوی ان پر مہربان نہ ہوئی، تو ناول لکھنے بیٹھ گئے ورنہ ڈراما لکھنا شروع کردیا۔ غرض کہ کسی بھی فن سے لگائوکی وجہ، ذات کا سکون یا فن کی خدمت نہیں، بلکہ شہرت کا حصول ٹھہری۔

یہ زمینی حقیقت ہے۔
ایک مثال کے طور پر کچھ برسوںسے پاکستان میں مشروب بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے ’’کوک اسٹوڈیو‘‘ کے نام سے فیوژن میوزک کا ایک سلسلہ شروع کیا، ابتدا میں تو معاملات کچھ ٹھیک رہے، اب حالیہ سیزن 10کی دو اقساط دیکھنے تک، ان کے تخلیقی حالات کافی پتلے ہوگئے ہیں۔ رواں برس، کوک اسٹوڈیو نے 10 برس مکمل ہونے پر خاکسار کو بھی شہر کے دیگر صحافیوں کی طرح مدعو کیا۔ اس تقریب میں کچھ گلوکار بھی مدعو تھے، جن میں نئی نئی شہرت پانے والی مومنہ مستحسن بھی تھیں۔ ان سے ملاقات کرکے احساس ہوا، نئی نئی دولت حاصل کرنے والوں کی طرح، نئی نئی شہرت حاصل کرنے والوں کے اخلاقی حالات کچھ مختلف نہیں ہوتے۔ اس سیزن میں محترمہ شامل ہیں اور معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظرآئیں۔

اس سیزن میں کسی گلوکار کا بیٹا تو کسی کا بھائی اور کسی کی بیٹی اورکسی کا سجن بیلی شامل ہیں، اس بار کافی سماجی تعلقات پر مبنی سیزن ہے، اسی میں موسیقی بھی فروغ پاجائے، تو اضافی بات ہوجائے گی۔
عہدِ موجود میں مومنہ مستحسن پاکستانی ثقافت کے بد ترین منظر نامے کاخوبصورت چہرہ ہے۔ فیس بک ہویا ٹوئٹر، اپنی تصویریں خود کھینچ کراپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا، اگر تھوڑی سی محنت گانے پر بھی کرلیتیں، جس کی وجہ سے وہ موسیقی کے شعبے میں داخل ہوئیں یا کرائی گئیں۔ کہاں ایک طرف گلوکار اپنی البم ریلیز کر کے انتظار کرتے ہیں،

کب ان کے لیے دروازے کھلیں اور دوسری طرف ان جیسی خواتین ہیں، جن کے لیے سنگل گانے کی بھی شرط نہیں، کوک اسٹوڈیو کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں، شرط جان پہچان اورحسن دلآرا ہے، ہائے بھلی صورت بھی کیا بری شے ہے۔
[FONT=&quot]
مصنف، کوک اسٹوڈیو کی تقریب میں مومنہ مستحسن کے ساتھ[/FONT]
d3dfbfe3-ef10-4bfd-a954-16ef0603613f


کوک اسٹوڈیو کی تعارفی تقریب میں یہ خاتون، صحافیوں کویہ کہتے ہوئے پائی گئیں، میں مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی اورشاید ہی تقریب میں کوئی مرد فنکار ایسا چھوڑا ہوگا، جس کے ’ساتھ‘ محترمہ نے تصویر نہ لی ہو۔ کبھی یہ بھی سننے میں آتا تھاکہ کوک اسٹوڈیو میں ظاہری حلیے کو بہت اہمیت حاصل ہے، مومنہ مستحسن کو دیکھ کر اس کا یقین آگیا، مگراس میں ان کا کیا قصور، اگر باریکی سے جائزہ لیا جائے، تو کوچۂ سیاست میں عائشہ گل لئی اور ریحام خان بھی اسی سکے کا دوسرا رخ ہیں۔پاکستان کے ٹیلی وژن پر نت نئے اور خوبصورت چہرے دکھائی دیتے ہیں،

لیکن معاشرے کاچہرہ اتنا خوبصورت ہے نہیں۔ جمالیات اور فکری روشنائی سے تو خیر ہمارے سماج کی اکثریت کو کچھ لینا دینا نہیں، مگر ظاہری طور پر عیاں کرتے ہیں کہ شایدان کے پیٹ میں تہذیب کا مروڑ اٹھتا ہے، بالخصوص طبقہ اشرافیہ، جن کے لیے کچرے کے ڈھیر سے روٹی کے ٹکڑے چنتے ہوئے بچے کی تصویر، آرٹ کا اعلیٰ نمونہ ہوتی ہے۔
جہالت کی کالک، سُرخی پائوڈر سے نہیں چھپ سکتی، معیار رنگ وروغن کی بجائے افکار سے آتا ہے، جن معاشروں سے یہ پیشہ ور متاثر ہیں، وہاں علم کی قدر بھی ہے۔ نوٹنکی والے کیاجانیں، انہیں صرف پیسے کمانے سے غرض ہے اور ایک ایسا معاشرہ، جس کی ترجیح میں ثقافت اور تہذیب نہ ہو، اس میں یہ بات کرنا بھی لا حاصل ہو چکی ہے۔پاکستان میں زمانہ موجود میں مشروب ساز ادارے بتا رہے ہیں،

بہتر موسیقی کیا ہوتی ہے، بین الاقوامی مصنوعات اور فنڈز کے زور پر چلنے والے ادبی میلے ادبی تہذیب سکھا رہے ہیں۔ غیر ملکی ایڈ کے پیسے سے ہمارے ثقافتی منظر نامے کو محفوظ رکھنے کی سعی ہو رہی ہے۔ موبائل فون کمپنیاں، بینک اور کارپوریٹ سیکٹر ہمارے معاشرتی چہرے کے خدوخال بھر رہا ہے۔ حکومت اورحزب اختلاف کے ہاں ثقافت کوئی موضوع ہی نہیں، ثقافتی طائفہ نامی چیز کبھی کبھار اپنے غیر ملکی دوروں پر لے جاتے ہیں، مگر وہ قصہ بھی اب تقریباً گول ہوا، ان کی جگہ نام نہاد صحافیوں نے لے لی ہے۔
e56be773-ada1-4350-8841-8824c8db630c
علمی زوال کی زندہ مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ کتاب پڑھنے والے کم اور اپنے آپ کو کتابی کہنے والے زیادہ ہیں، ان دنوں معاشرے میں ثقافت کے نام پر صرف تجارتی تماشے ہو رہے ہیں، چونکہ معاشرہ کو تفریح و طبع کی بھی ضرورت ہے

، تو ان کو جو کچھ میسرآتا ہے، اسی میں خوش ہیں، عالم یہ ہے کہ عیدالفطرپردو پاکستانی فلمیں اور تین انگریزی فلمیں ریلیز ہوئیں، ان پانچوں فلموں کے ہائوس فل تھے۔ لائبریریاں ویران ہوئیں تو کیا ہوا۔
پاکستانی معاشرے میں علم والوں کی قوت مدافعت ٹوٹ رہی ہے، باشعور عوام نے ہتھیار ڈالنے شروع کر دیے ہیں۔ اب ہر کوئی صرف اپنی روٹی پر دال گھسیٹنے کی فکر میں ہے۔ تھوڑی بہت، علمی ٹھرک سوشل میڈیا کے ذریعے سے پوری ہوجاتی ہے، وہی کافی ہے۔ کیسی تہذیب اور کون سا معاشرہ، صرف ’’یاشیخ، اپنی اپنی دیکھ‘‘ کے مصداق ہو گیا ہے سب کچھ، جہاں زندگی صرف گزررہی ہے، جینے کی بات جانے دیں۔

دانش۔ پی کے پر شائع ہوا۔
 
Last edited by a moderator:

Whaat

MPA (400+ posts)
Masla yeh hai ke jiss ko koi kaam atta ho ya na hoi tanqeed karne mai agay agay...Ab yeh Danish.pk ke writer music ki taqreeb mai kia bulaye gayeee doosron ki moseeqi per tanqeed kar dali. Theek hai muhtarma haseen hain magar itna bura bhi nai gatin. Apne kaam se kaam rkahna chahiye.
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Author sahab, aadam bezar aadmi hein and probably also jealous probably because momina did not take a selfie with her.

Author even dislikes adbi melay and see yahood-o-hunood kee saazish.
 

hassan.te

Minister (2k+ posts)
Rohail Hayat brought it up, strings brought it down. Just see the season 6 and i m amazed by his idea of fusion P.S. I still listen strings, but coke studio is not for them
 

Foreigner

Senator (1k+ posts)
او بھائی .. دنیا جہاں میں ریڈیو اور ٹیلی وژن کا مقصد نیکیاں پھیلانا ، یا معاشرے کی تربیت کرنا نہیں ہوتا. ٹیلی وژن پر سینکڑوں کی تعداد میں چینل ہیں، جو آپ دیکھنا چاہئیں مل جائے گا.

جن معاشروں نے اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لانی ہوتی ہیں وہ تبدیلیوں کے لئے ٹیلی وژن پروگرامز کا انتظار نہیں کرتے. ہمارے ملک میں بہت سارے دینی چننلز بھی ہیں، اگر آپ کو وہ پسند ہے آپ وہ دیکھ لیا کریں، اور جنہیں کوئی اور چینل پسند ہے وہ دیکھ لیا کریں، اس میں مسلہ کیا ہے ؟؟

باقی آپ یا کوئی اور یہ فیصلہ کرنے والا نہیں ہوتا کہ مومنہ مستحسن یا کسی بھی ایکس، وئی، زیڈ کو کس کے ساتھ تصویر کھینچوانی چاہیے یا کیا کرنا یا نہیں کرنا چاہیے. دوسروں کو تھوڑی سی جگہ دیں کہ وہ اپنے طریقے سے رہ سکیں.
 

Absent Mind

MPA (400+ posts)
[FONT=&quot]شاید آپ کا دھیان اس مقصد کی جانب نہیں گیا۔ جو صاحبِ تحریر کا موضوع ہے۔

ثقافتی منظر نامے کو محفوظ رکھنے کی سعی ہو رہی ہے۔ موبائل فون کمپنیاں، بینک اور کارپوریٹ سیکٹر ہمارے معاشرتی چہرے کے خدوخال بھر رہا ہے۔ حکومت اورحزب اختلاف کے ہاں ثقافت کوئی موضوع ہی نہیں، ثقافتی طائفہ نامی چیز کبھی کبھار اپنے غیر ملکی دوروں پر لے جاتے ہیں، مگر وہ قصہ بھی اب تقریباً گول ہوا، ان کی جگہ نام نہاد صحافیوں نے لے لی ہے۔[/FONT]​
[FONT=&quot]
e56be773-ada1-4350-8841-8824c8db630c
[/FONT]​
[FONT=&quot]علمی زوال کی زندہ مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ کتاب پڑھنے والے کم اور اپنے آپ کو کتابی کہنے والے زیادہ ہیں، ان دنوں معاشرے میں ثقافت کے نام پر صرف تجارتی تماشے ہو رہے ہیں، چونکہ معاشرہ کو تفریح و طبع کی بھی ضرورت ہے
[/FONT]​
Masla yeh hai ke jiss ko koi kaam atta ho ya na hoi tanqeed karne mai agay agay...Ab yeh Danish.pk ke writer music ki taqreeb mai kia bulaye gayeee doosron ki moseeqi per tanqeed kar dali. Theek hai muhtarma haseen hain magar itna bura bhi nai gatin. Apne kaam se kaam rkahna chahiye.
 

Absent Mind

MPA (400+ posts)
آپ نے خوب کہا میرے دوست۔ مگر آپ جیسے سوئے ہووں کو جگائے کون؟

او بھائی .. دنیا جہاں میں ریڈیو اور ٹیلی وژن کا مقصد نیکیاں پھیلانا ، یا معاشرے کی تربیت کرنا نہیں ہوتا. ٹیلی وژن پر سینکڑوں کی تعداد میں چینل ہیں، جو آپ دیکھنا چاہئیں مل جائے گا.

جن معاشروں نے اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لانی ہوتی ہیں وہ تبدیلیوں کے لئے ٹیلی وژن پروگرامز کا انتظار نہیں کرتے. ہمارے ملک میں بہت سارے دینی چننلز بھی ہیں، اگر آپ کو وہ پسند ہے آپ وہ دیکھ لیا کریں، اور جنہیں کوئی اور چینل پسند ہے وہ دیکھ لیا کریں، اس میں مسلہ کیا ہے ؟؟

باقی آپ یا کوئی اور یہ فیصلہ کرنے والا نہیں ہوتا کہ مومنہ مستحسن یا کسی بھی ایکس، وئی، زیڈ کو کس کے ساتھ تصویر کھینچوانی چاہیے یا کیا کرنا یا نہیں کرنا چاہیے. دوسروں کو تھوڑی سی جگہ دیں کہ وہ اپنے طریقے سے رہ سکیں.
 

Back
Top