
واٹس ایپ نے 24 اکتوبر کے بعد سےپرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے ٹیک کمپنی میٹا کی ملکیت مشہور پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ 5 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم والےاسمارٹ فونز پر اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق ا 24 اکتوبر کے بعد سے یہ موبائل ایپلی کیشن صرف اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد والے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی استعمال کی جاسکے گی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کسی آپریٹنگ سسٹم کیلئے ایپلی کیشن کی سپورٹ کو ختم کیا جاتا ہے تو صارفین کو پیشگی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے، تاکہ صارفین اپنے موبائل فونز کو اپ گریڈ کرکے ایپلی کیشن کا استعمال جاری رکھ سکیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اور ایپلی کیشن کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
واٹس ایپ ایسے فیچرز اور سیٹنگز متعارف کروارہا ہے جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژنز سے مطابقت رکھتے ہوں اور ان ورژنز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/whatsapp1h1h11.jpg