کونسے سرکاری افسران ن لیگ کے زاتی ملازم ہیں؟عارف حمید بھٹی کا بڑادعویٰ

13pmlnzaatimulazim.jpg

آئی جی پنجاب صحافیوں کو ہراساں کرنے والے کرائے کے موٹو گینگوں کو روکیں! ہم غلط ہیں تو پرچے کریں لیکن دھمکیاں نہ دیں: : سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نوازشریف کو دکھانے پر جنہوں نے پابندی لگا رکھی تھی آج انہی کی لاڈلی ہیں، میں نے تب انہیں آن ایئر کیا جب اب پر پابندی تھی! آج یہ اُن کے قریب ہیں!


انہوں نے کہا کہ ہر صحافی بکائو نہیں ہوتا، آپ نے کچھ صحافیوں کو مبینہ طور پر پیسے بھجوائے سوشل میڈیا ایکٹو کیا جبکہ آپ نے کرائے کے افسر کر رکھے ہیں!

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا مزاج کا حصہ بن چکا ہے، ہم نے ان کے خلاف نہ کوئی غلط خبر چلائی نہ ہی آئندہ چلائیں گے لیکن مسائل کی نشاندگی کرنے سے باز نہیں آئیں گے چاہیے آپ انتقامی کارروائیاں کرتے رہیں۔عمران خان کے دور اقتدار میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دور کرپشن کا دور تھا آج بھی کہتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو جن سرکاری افسران نے مظالم کیے انہیں دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے، آئی جی، ڈی آئی جی اور سیکرٹری مسلم لیگ ن کے ذاتی ملازم ہیں! یہ تعیناتیوں کیلئے پائوں پکڑتے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے والے کرائے کے موٹو گینگوں کو روکیں، آئین شکنی نہ کریں! ہم غلط ہیں تو پرچے کریں لیکن دھمکیاں نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر مقدمے قائم کرنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، میں نے آرمی چیف اور وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ یہ لوگ بغض عمران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، انہیں آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے پر پابند کیا جائے! یہ لوگ بغض عمران خان میں پاکستان کی سلامتی کیلئے مبینہ خطرہ بن رہے ہیں۔
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف نے آرمی چیف پر الزام لگایا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا عمران خان کو لانا ہے! تو آپ کے چچا وزیراعظم ہیں فوری طور پر تحقیقات کروا لیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ملک بیچ رہے تھے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیشن مانگی! اگر انہیں نے آئین شکنی کی ہے تو انہیں ایکسپوز کریں کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے یہ کہہ رہے تھے کہ ہماری حکومت تو 28 نومبر کو آئی، فوج کو ہر معاملے میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔ چند لوگوں غلط ہو سکتے ہیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو حکومت آپ کے پاس کارروائی کریں! آپ نے تو عمران خان کی حکومت میں نیب پر حملہ کر دیا تھا۔