
نیب نے قانون میں ترمیم کے بعد تمام بیوروز سے سفارشات طلب کرلیں، تمام بیوروز چلانے والے کیس چلانے اور بند کرنے والے کیسز کے حوالے سے سفارشات مانگی گئیں،نیب ہیڈکوارٹرز نے تمام ریجنل بیوروز کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام زیر التوا انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کا جائزہ لیا جائے، چھبیس اگست تک کیسز پر نظر ثانی کر کے سفارشات بھیجیں۔
نیب کے قانون میں نئی ترامیم کے بعد سابق چیئرمین نیب کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی طور پر ختم ہو جانے کا امکان ہے،نئی ترامیم جعلی اکاؤنٹس کے 14 ریفرنسز، 13 انکوائریوں، اور 18 انویسٹیگیشن پر بھی اثر انداز ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق نئے قانون کے مطابق جس علاقے کا جرم ہوگا کیس بھی وہیں چل سکے گا، یعنی سندھ میں لگے الزامات کا نیب راولپنڈی میں ٹرائل جاری رہنا ممکن نہیں ہوگا،سابق چیئرمین کے دور میں قائم کمزور کیسز واپس لینے کا بھی امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB-case-tmr-opn.jpg