معروف بزنس مین اور کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقاراحمدکےکراچی سےاغواکے3دن بعدبھی پولیس کوئی سراغ نہ لگاسکی,اہل خانہ کے مطابق23جولائی کو8 مسلح افراد نے ذوالفقاراحمد کی گاڑی روکی اوراپنی ڈبل کیبن میں بٹھاکرلے گئے۔سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں اہلیہ کاذوالفقاراحمدکی جبری گمشدگی کیطرف اشارہ دے دیا.
کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے مبینہ اغواء کا معاملے کا پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا,
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کلری تھانے میں اغواء کی دفعہ365کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مذکورہ مقدمہ ٹیکسٹائل منیجر عمران ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا وقوعہ کے روز کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اپنے دوست قیصر کے ہمراہ کلفٹن جارہے تھے، شام6بجے ذوالفقاراحمد کے اغوا کی اطلاع فون پر ملی,ایف آئی آر کے مطابق 8مسلح افراد نے ذوالفقار احمد اور قیصر کو گاڑی سے نیچے اتارا، مسلح افراد ذوالفقار احمد اور قیصر کو اپنی گاڑی میں ساتھ لے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1816900903833862479
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے کچھ دور جاکر مغوی قیصر کو گاڑی سے اتار دیا اور ذوالفقاراحمد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، ذوالفقار احمد کا موبائل فون بھی تب سے مسلسل بند ہے,مغوی ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے گزشتہ روز بھی تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی تھی لیکن دو دن گزر جانے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا,عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی تک جواب طلب کر رکھا ہے۔ ذوالفقار احمد پراچہ ٹیکسٹائل اور میزان آئل کے بھی مالک ہیں اور ان دنوں ان کی کمپنی کولا نیکسٹ پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817125421596434521
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cola next ceo pakistan.jpg
Last edited by a moderator: