
بھارتی میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی عزائم کا عالمی برادری نوٹس لے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 248ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا، جی ایچ کیو میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کو اہم عالمی و علاقائی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی گئی، کور کمانڈرز کانفرنس کو داخلی سلامتی کی صورتحال اور مغربی سرحد پر بارڈر منیجمینٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کانفرنس کے شرکا نے بھارتی میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے حادثاتی قرار دیئے گئے واقعے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔
شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسٹریٹیجک اثاثوں کی حفاظت،سیکیورٹی پروٹوکول بہتر کرنے چاہئیں میزائل داغنے کے خطرناک واقعات محرک کا کام کر سکتےہیں ایسےواقعات علاقائی امن اوراستحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتےہیں۔
کور کمانڈرز کانفرنس شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے غلطی کے اعتراف کے باوجود بین الاقوامی فورمز کوواقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئیے۔آرمی چیف نےاو آئی سی اور 23 مارچ کی پریڈ کے لئے سکیورٹی کے جامع اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نےملکی سلامتی کو یقینی بنانےکے لئے تمام ضروری اقدامات کا عزم کیا۔
آئی چیف نے اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے یومِ پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa-on-indian-missile.jpg