no_handle_
MPA (400+ posts)
کور کمانڈر ہاؤس جلا دینے سے تین بڑے فائدے حاصل ہوئے ہیں۔
کور کمانڈر ہاؤس کے عین سامنے مال آف لاہور واقع ہے۔ یہاں کسی زمانے میں تاج محل سینما ہوا کرتا تھا۔ فلمیں چلانے میں جب تاج محل سینما کور کمانڈر ہاؤس کا مقابلہ نہ کر سکا تو بند ہو گیا۔ پھر وہاں ایک عظیم الشان پلازا مال آف لاہور کے نام سے بنا دیا گیا۔ نیچے دوکانیں، اوپر فلیٹ۔ کور کمانڈر ہاؤس کی جانب کھلنے والی کھڑکیاں البتہ بند رکھی گئیں تاکہ ادھر کے مکیں ادھر کے جلوے نہ دیکھ سکیں۔ اب کور کمانڈر ہاؤس جلا دینے سے اتنے فوائد حاصل ہوں گے کہ آپ اپنے جرنیلوں کی منصوبہ سازی پر عش عش کر اٹھیں گے۔
سب سے پہلے تو یہ کہ مال آف لاہور سے ملتے جلتے ایک عظیم الشان پلازا کی راہ ہموار ہو گئی۔ یہ اعلان تو پہلے ہی کیا جا چکا ہے کہ اس جگہ کہ ایسے ہی رکھا جائے گا تاکہ سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو یہاں کی سیر کروا کی عبرت دلوائی جائے۔ پھر کچھ عرصہ بعد خبر آئے گی کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ پھر کچھ دیر بعد یہاں اگلے پلازے کی تعمیر ہونے لگے گی۔
دوسرا فائدہ اس کا یہ ہوا کہ پاک فوج کے جونئیر افسران اور جوانان میں بڑی حد تک تحریک انصاف کی حمایت تھی۔ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد ایسے افسران کی تھی جو دونوں سے محبت کرتے تھے لیکن برملا یا اشاروں میں اس جارحیت پر آواز اٹھاتے تھے۔ کور کمانڈر ہاؤس کو بلاتکار والدہ کے طور پر بیچ کر بہت سوں کی ہمدردیاں تبدیل کر دی گئیں یا پھر کم سے کم خاموش کر دیے گئے۔
اور پھر تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف ساری کاروائی کا بھونڈا ہی سہی، جواز تو چاہیئے تھے۔ تو یہ بھی حاصل ہو گیا۔
بیشک جنگ میں نہیں، لیکن جب بات پراپرٹی کی آ جائے تو ہمارے جرنیلوں سے بہتر منصوبہ سازی کون کر سکتا ہے؟ پاکستان کے جرنیلو، مجھے آپ پر فخر ہے۔