کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات، رائیونڈ میں ہونے والا تبلیغی اجتماع بھی ملتوی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
538387_92049408.jpg


لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

تفصیل کے مطابق مرکزی شوریٰ کے متفقہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی۔

مرکزی شوریٰ کی جناب سے واضح ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچوے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/538387
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Also the mosques should be closed for Jamaat and Jumma prayers, these are extra ordinary circumstances and when Masjid e Haram can bo closed, then all other mosques can also be closed...