
وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا ویکسین مہم کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 سال کے بچوں کیلئے بھی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے 15 سے 18 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دیدی ہے، اس عمر کے افراد کو فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے 18 برس تک کے افراد کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز 13 ستمبر سے کیا جائے گا، رجسٹریشن کیلئے بچوں کا ب فارم استعمال کیا جائے گا۔
یادرہے کہ این سی او سی پہلے ہی 17 سال سے زائد عمر کے افرا د کیلئے ویکسیشنیش کا آغاز کرچکی ہے جنہیں ملک کے تمام کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہےاور ڈیڑھ ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے، ڈیڑھ ماہ قبل 23 جولائی کو ملک میں مثبت کیسز کی شرح4اعشاریہ89 فیصد تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Ky0cCKN/3.jpg