
کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ ملزمان کی جانب لڑکیوں کی ویڈیوز وائرل کر دی گئیں جبکہ مرکزی ملزم سمیت دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اب دونوں ملزمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں، ملزمان کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ویڈیوز فارنزک کیلئے بجھوا دی گئی ہیں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا، پھر انکی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
ملزم ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔ جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم شانی کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈی آئی جی پولیس فدا حسین نے کہا کہ دو لڑکیاں افغانستان میں ہیں جن کی واپسی کیلئے وفاقی سطح پر رابطہ کیا ہے، اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی موثر طور پر کام کر رہی ہے۔
دوسری جانب اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ہدایت دی ریپسٹ HIDAYATTHERAPIST# ٹاپ ٹرینڈز کر رہا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مصور خان نے کہا کہ جب تک انصاف نہیں ہو جاتا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1469213761982525441
مہد آغا نے کہا کہ یہ مجرمانہ ذہانت والا نفسیاتی مریض ہے۔
https://twitter.com/x/status/1469213177074302984
نرگس منیر نے کہا کہ اگر ان مجرموں کو سرعام سزا ملے تو ایسے واقعات نہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1469213103611170818
زہرا شاہ نے کہا کہ یہ وہی درندہ ہے جس نے لڑکیوں کو اغوا کر کے ان کی نازیبا ویڈیوز بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1469212165030752257
ڈاکٹر راشد جہانگیر نے کہا کہ ظلم کتنی بھی بلندی پے ہو خدا کے ہاں انصاف ضرور ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1469212059996934144
کاشف حسنین نے کہا کہ حکومت ایسے مجرموں کو سزا دینے سے پہلے سوچ بھی کیوں رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1469210184048418820
سازین بلوچ نے کہا کہ 200 لڑکیاں اس کی زد میں آگئی ہیں۔ اب اگر پھر بھی خاموشی اختیار کی گئی تو ایسے ہزاروں ہدایت بلوچستان بھر کے خواتین کے لئے خطرناک ثابت ہونگے۔
https://twitter.com/x/status/1469208525595463683
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hadayat-queta.jpg