
پاکستانیوں کے لئے ہر ملک کا ویزہ آسان نہیں, انہیں ویزہ چاہئے ہو تو کہیں اور سے ویزہ لینا ہوگا, ان ممالک میں نیوزی لینڈ، فِن لینڈ، اسکاٹ لینڈ، کروشیا اور بلغاریہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ آسٹریا، کینیڈا، یونان، سویڈن، ڈنمارک اور کئی دیگر ممالک ایسے ہیں جن کے سفارت خانے یا ہائی کمیشن تو پاکستان میں موجود ہیں لیکن ان کے ویزا سیکشن نہیں ہیں یا پھر بند کر دیے گئے ہیں۔ ان ممالک کے ویزا کے حصول کیلئے پاکستانیوں کو ایران یا یو اے ای جانا پڑتا ہے۔
بہت سے ممالک کے پاکستان میں سفارت خانے ہیں لیکن مقامی سطح پر ویزا پروسیس نہیں کرتے کیونکہ ان کے پاس سفارتی وسائل کی کمی ہوتی ہیں۔ کچھ ممالک اپنے ویزا پروسیسنگ کو ایک ہی علاقائی مرکز میں مرکوز کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ آپریشنز کو منظم کیا جا سکے۔
بعض ممالک کے پاس پاکستان میں ویزا درخواستوں کے بڑے حجم کو سنبھالنے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر یا عملہ نہیں ہوتا۔ نتیجتاً، پاکستانی درخواست گزاروں کو اپنی دستاویزات دوسرے ممالک میں موجود سفارت خانوں کو بھیجنی پڑتی ہیں، جس سے اخراجات، تاخیر اور مزید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8dosrymmalakiakavisa.png