
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نےاپنی مبینہ ویڈیو بیٹی کو موصول ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے بعدا ب کنول شوذب نے بھی اپنی ایک ویڈیو سے متعلق روداد سنادی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ میرے خلاف ایک پوری مہم چلائی گئی، مجھے نامعلوم فون نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات اور فون کالز موصول ہوئیں، مجھ سے 50 ہزار ڈالر کا تقاضہ کیا گیا ۔
کنول شوذب نے کہا کہ اس کے بعد ایک گھٹیا ویڈیو میرے نام سے ، میری پارلیمنٹ کی تصویر لگاکر چلائی گئی اور یہیں پر بس نہیں کی گئی بلکہ آدھی رات کو یہ گھٹیا ویڈیو میری18 سال کی بیٹی کو بھیجی گئی، میری فیملی کو بھیجی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنول شوذب 2 جوان بچوں کی ماں ہے، آپ میں سے کتنے لوگ برداشت کریں گے کہ آپ کے ماں باپ کے جائز تعلقات کی کوئی ویڈیو منظر عام پر آجائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینئر سیاستدان اعظم سواتی نے ایک پریس کانفرنس میں روتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میری اہلیہ کو ایک ویڈیو بھیجی گئی ، یہ ویڈیو میری اور میری اہلیہ کی ہی ایک پرائیویٹ ویڈیو تھی جو بلوچستان میں قیام کے دوران خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kanwal-zha.jpg