کل واپس جارہا ہوں، ویرات کوہلی کاپرانا ٹوئٹ وائرل، دلچسپ تبصرے اور میمز

virat-old-tweet211.jpg


نیوزی لینڈ نے بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارمان خاک میں ملادئیے۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا۔

اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ اب بھارت کل نمیبیا کیساتھ بے مقصد میچ کھیلے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم اپنے ملک روانہ ہوجائے گی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا جس کے لئے بھارتیوں نے پراتھنائیں کیں، منتیں مانگیں،چڑھاوے چڑھائے لیکن بات نہیں بنی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف میمز بنائی جارہی ہیں اور اس دوران ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2012 میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا ’’کل گھر جارہا ہوں لیکن اچھا محسوس نہیں ہورہا‘‘۔

https://twitter.com/x/status/182160317445447680
سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی کی اس ٹوئٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردئیے اور کہا کہ ائیرپورٹ کا راستہ یہ رہا، ہیو اے سیف جرنی، کسی نے کہا کہ بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے تو کسی نے پتھر پکڑے لوگوں کی تصویریں شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ پر آپکے فینز آپکا انتطار کررہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف احسن نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کابل ہوٹل کے پانچویں فلور سے فائنل دیکھیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1457352779027173380
ایک سوشل میڈیا صارف نے پتھر ہاتھ میں پکڑے ایک شخص کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آپکے فینز ائیرپورٹ پر آپکا انتظار کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1457336684006150147
شہریاریوسف نے لکھا ’’ ممبئی ایئرپورٹ جانے کا راستہ یہ رہا، خیال سے جائیے گا، خدا حافظ‘‘۔

https://twitter.com/x/status/1457339687987781638
ایک صارف نے کہا کہ کوہلی صاحب آپکے جانے پر ہمیں مایوسی ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1457342215102021633
اویس خان نے طنز کیا کہ بڑے بے آبرو ہو کہ کوچہ یار سے نکلے ۔۔۔بھارتی کرکٹ ٹیم بےآبرو ہو کےدبئی سے وطن واپس روانہ
https://twitter.com/x/status/1457349802535137294
دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ میمز بناکر ویرات کوہلی پر خوب طنز کیا۔

https://twitter.com/x/status/1457317368401694728 https://twitter.com/x/status/1457334065812496391 https://twitter.com/x/status/1457317669401595905 https://twitter.com/x/status/1457332945165770757
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
کسی بھی انڈین نے یہ فرمائش نہیں کی دوبئی سے آتے ہوئے ہمارے لیے ایک آئی فون لیتے آنا۔۔۔

ویسے اگر یہ 25 سالہ پرانا زمانہ ہوتا تو پرفیوم سپرے کی فرمائش کرتے۔
 

Back
Top