
کلکتہ ریپ کیس میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلکتہ کے آر جی کا میڈیکل کالج و اسپتال کی ٹرینی فیمیل ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، رپورٹ میں مقتولہ کے سر اور جنسی اعضاء سمیت جسم کے کئی حصوں پر 14 سے زائد زخم پائے گئے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کو پہلے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
رپورٹ میں ٹرینی ڈاکٹر کی موت کے طریقہ کار کو قتل بھی قرار دیا گیا ہے اور مقتولہ کے جنسی اعضاء سے ایک مرد کے ڈی این اے سیمپلز کی موجودگی کے ثبوت بھی ملے ہیں، ڈاکٹر پر اس قدر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں میں خون بہنے اور جسم کے اندر خون کے لوتھڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے جسم میں کسی بھی ہڈی کے ٹوٹنے کے کوئی آثار نہیں ملے،مقتولہ کے خون اور جسم سے نکالے گئے دیگر نمونے مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کلکتہ میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے قتل کے واقعہ کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا جارہا تھا، تاہم معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کے نوٹس لینے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا ہے اور 20 اگست کو اس مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4reppspmmacullataksjjs.png