
احسن اقبال کے "جمہوریت پسند" ٹویٹ کے جواب میں صارفین نے کھری کھری سنا دیں
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں پاکستان کے تقریباً ہر ادارے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب اپنا اپنا کام کریں تو پاکستان جنت بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے جنرلز بارڈرز محفوظ بنائیں، ججز عدالتوں کو موثر بنائیں، سیاستدان پارلیمنٹ کو مظبوط کریں، بیوروکریٹس سرکار کے دفتروں کو چست کریں، صحافی حق اور سچ کی آواز اٹھائیں اور شہری ٹیکس ادا کریں تو پاکستان جنت بن سکتا ہے۔ مگر یہاں ہر کوئی اپنا کام چھوڑ کے دوسرے کا کام کرنا چاہتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459772083093790720
اس ٹوئٹ کو دیکھ کر تو جیسے سوشل میڈیا صارفین کو چڑ ہو گئی اور انہوں نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں۔ فرمان نامی صارف نے کہا کہ آپ نے پانچ سال نشے میں گزارے اب خیال آیا آپ کو یہ ہونا چاہئے وہ ہونا چاہئے۔ انسان جب پاور میں ہوتا ہے عقل نہیں ہوتی اور جب پاور چلی جائے پھر عقل آجاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459777731844055046
سعد وسیم نے کہا کہ سر ہمارے یہاں تو وزرا دبئی میں نائی اور دھوبی لگے ہوئے تھے باقی لوگوں کا کیا کہنا۔
https://twitter.com/x/status/1459775253094227970
رضوان بابر نے کہا آپ کو یہ سب باتیں زیب نہیں دیتی ہر جنرل کے ساتھ پنگا ن لیگ نے لیا، سپریم کورٹ پر حملہ ن لیگ نے کیا، ہر سرکاری ادارے میں اپنے بندے چن چن کر ن لیگ نے لگائے، صحافیوں کو پیسے اور مراعات ن لیگ نے دی، پھر آپ کس منہ سے ایسی باتیں کرتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1459774586871025667
سچ ٹی وی پاکستان نامی پلیٹ فارم نے سوال اٹھایا کہ کیا جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تب یہ فرائض انجام دیے جاتے تھے، ایمانداری سے؟
https://twitter.com/x/status/1459776560374980610
سلہری نے کہا کہ اگر سیاستدان ان کی طرح حرام مال کمانا چھوڑ دیں ملک کو بیچنا چھوڑ دیں اور اپنی عورتوں کو ماڈرن کی بجائے باپردہ بنائیں تو ملک جنت بن جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1459776659721265156
خان جی نے کہا کہ احسن اقبال صاحب نے آج ڈھنگ کی ٹویٹ کی ہے ورنہ ہمیشہ دسویں کلاس کے بچوں کی طرح بونگی ہی ماری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459776970116501504
عرفان آفریدی نے کہا کہ اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آ ئی کا کوئی نام لیوا نہیں بچے گا۔ جب فوج نے حد توڑی تو نواز اور الطاف ملے۔ ججز نے حد توڑی تو سزایافتہ لوگ لندن میں، سنتا جا شرماتا جا۔
https://twitter.com/x/status/1459777735283335169
اسد مغل نے کہا کہ سب علاج پاکستان سے کروائیں، جائیداد صرف پاکستان میں بنائیں۔ جھوٹ اور چوری سے اجتناب فرمائیں۔
https://twitter.com/x/status/1459775380735381505
فاطمہ نے کہا کہ بس اب لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا۔
https://twitter.com/x/status/1459776345672757251
امین شیر گورائیہ نے کہا کہ چلیں پھر پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کا مجوزہ ای وی ایم مشینز کے اگلے الیکشن والا بل پاس کروائیں تاکہ آپ کے اس ٹویٹ کے سیریس پن کا پتہ چلے۔ سب دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں اپنے ذمہ جو کام ہے وہ کرنے کو تیار نہیں۔ عملی نمونہ پیش کریں پھر دوسروں کو طعنہ ماریں تو بنتا بھی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459779468881453059
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsan-jamhooriat-1122h2a.jpg