کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کرکٹ سمیت دنیا بھر کے کھیلوں میں روز نت نئے اور انوکھے رونما ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بناتے رہتے ہیں اور تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے انڈر19 سطح پر کھیلے گئے ایک میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے ایک رن بھی نہیں بنایا لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم حیران کن طور پر میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

پریٹوریا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویمنز انڈر19 ٹیم ایمپومالنگا کی بلے باز شانیہ لی سوارٹ نے 86 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایسٹرن کو 42رنز سے شکست دے دی۔
15590500_1812510455689098_2642528300495186672_n.jpg


سوارٹ کی یہ شاندار اننگز 18 چوکوں اور 12 چھکوں سے مزین تھی اور دلچسپ امر یہ کہ ان کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی کریز پر ضرور آئے لیکن انہوں نے اسکور بورڈ زحمت دینے کی کوشش تک نہ کی۔

سوارٹ کی کاوش کی بدولت ان کی ٹیم نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس میں بقیہ نو رنز ایکسٹراز کے تھے۔
جواب میں ایسٹرن کی ٹیم چھ وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی جس میں سے دو وکٹیں سوارٹ نے لیں اور یوں شانیہ کی ٹیم 42 رنز سے فاتح رہی۔

http://www.dawnnews.tv/news/1048809/​
 

battery low

Minister (2k+ posts)
Like Imran khan..only player in politicians team ,who is scoring nd will win the match ..real winner ....insh' Allah ..