
پاکستان کرکٹ بورڈ امریکہ میں کھلاڑیوں کی مداحوں سے ملاقات کیلئے 25 ڈالر کی فیس مقرر کرنے پر تنیقد کی زد میں آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ کیلئے امریکہ میں موجود ہے، اس موقع پر پی سی بی نے امریکہ میں پاکستانی کرکٹ مداحوں سے کھلاڑیوں کی ملاقات کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے حصول کیلئے ایک ہوٹل میں نجی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
کرکٹ مداح جب اس ہوٹل میں اپنے کرکٹ پرستاروں سے ملنے کیلئے پہنچے تو انہیں 25 ڈالر کی انٹری فیس کا سن کر دھچکا لگا اور کئی کرکٹ مداح اس وجہ سے کرکٹرز سے ملے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1798032789121761637
اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
راشد لطیف نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران یا اس سے قبل کھلاڑی کیسے کسی سے مل سکتے ہیں؟ اور وقت کیسے ضائع کرسکتے ہیں؟ بورڈ ایسے ڈنرز کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1797873382937227728
راشد لطیف نے کہا کہ کمرشل ڈنر میں شرکت کیلئے پریکٹس سیشن کی ٹائمنگز تبدیل کردی جاتی ہیں, مہربانی کریں اور کرکٹ پر توجہ دیں پیسہ خود بخود آجائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/rML5f7B/7tejsnskkk.png