
بھارت میں ایک میچ کے دوران زوردار چھکا مارنے والا بیٹسمین اگلے ہی لمحے زمین پر گر کر جاں بحق ہوگیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو کہ بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے تھانے میں ہونے والے ایک میچ کے دوران ریکارڈ کی گئی، ویڈیو میں بیٹنگ کرتے ہوئے 42 سالہ رام گنیش تیواری نامی بیٹسمین کی اچانک موت کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران مقابلہ سنسنی خیز صورت اختیار کرگیا تھا کہ بیٹسمین نے ایک گیند پر کریز سے باہر نکل کر زوردار شاٹ لگائی اور گیند ہوا میں باؤنڈری لائن کراس کرگئی جس سے میچ دیکھنے والے شائقین نے خوب تالیاں بجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1797514851113406665
ابھی شائقین بیٹسمین کو داد دے ہی رہے تھے اور باؤلر اگلی گیند کیلئے اپنے رننگ اینڈ کی طرف بڑھ رہا تھا اور بیٹسمین وکٹ پر پوزیشن لینےسے قبل ہی زمین پر گر گیا ۔
بیٹسمین کو گرتا دیکھ کر دیگر کھلاڑی فورا اس کی مدد کو پہنچے مگر بیٹسمین بے ہوش ہوچکا تھا جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بیٹسمین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک کے باعث بیٹسمین کی موت ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6batsmanadied.png