
سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کو بہتری کیلئے ورلڈ کپ کے بقیہ میچز نا جیتنے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے کی ورلڈ کپ 2023 سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتےہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانی ہے تو قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے باقی میچز نہیں جیتنے چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی دعا کررہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے اگلے چار میچز لازمی جیت جائے، تاہم میں کہتا ہوں کہ اگر قومی ٹیم ٹاپ فور میں آگئی تو انہوں نے دوبارہ وہی کام شروع کردینا ہے، یہ بات ہار یا جیت سے متعلق نہیں ہے، اس سے کھلاڑیوں کے اندر انا ختم ہوگی۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ اگر مینجمنٹ سے لے کر کرکٹرز تک تمام لوگوں کو ٹریک پر لانا ہے اور قومی ٹیم سے انا ختم کرنی ہے تو ہمیں ایسا کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1717156472298356806
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے دوران پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ افغانستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔
اس شکست کے بعد کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی پرفارمنس ، سیلکشن اور فٹنس پر سخت سوالات اٹھارہے ہیں اور اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10kamranmantaqikqji.png