
کرسی کا نشہ، وہاب ریاض کی کرسی پر جھولنے کی وائرل ویڈیو پر کرکٹ شائقین کا سخت ردعمل۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سوچ کر وہاب ریاض کو اتنا بڑا عہدہ دیا گیا ہے، اسکی تو ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی تھی اور اسے چیف سیلیکٹر بنادیا گیا۔
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض کی پریس کانفرنس کے دوران 'آرام دہ کرسی پر جھولے' لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ وہاب ریاض ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں اور کرسی پر جھولے لے رہیں اور ادھر ادھر اٹکھیلیاں کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1731006959619293237
سوشل میڈیا صارفین نے اسے کرسی کا نشہ قرار دیا اور کہا کہ اسکے کرسی پر بیٹھنے کے انداز سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ وہ کتنا قابل ہے اور کیا سمجھ کر اسے اتنا بڑا عہدہ دیا گیا
سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض کو اتنا بڑا عہدہ دینا ایسا ہی ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں ماچس دینا، جس شخص کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی تھی اسے بڑا عہدہ دیدیا گیا۔

فہیم اختر کا کہنا تھا کہ فکسر سلمان بٹ آؤٹ، کراچی کے کھلاڑی کو رکھنے سے کراچی والے خوش ہو جائیں گے، اسد شفیق کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی مقرر، وہاب ریاض کی رات گئے وضاحتی پریس کانفرنس، کرسی کا نشہ ملاحظہ کریں
https://twitter.com/x/status/1730983024505098242
مرزا اقبال بیگ نے اس پر کہا کہ اقتدار کی کرسی کا نشہ ہی کچھ اور ہے
https://twitter.com/x/status/1731234188689588634
شمس خٹک نے تبصرہ کیا کہ وہاب ریاض کی سنجیدگی کا اندازہ آپ انکے کُرسی پر بیٹھنے کے انداز سے لگا سکتے ہیں پتہ نہیں کیا سمجھ کر انکو اتنا اہم عہدہ دیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1731210118149320997
امجد خان نے کہا کہ ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا ۔۔
https://twitter.com/x/status/1730996628633330150
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ksu1h1h1ih1.jpg