
گزشتہ دنوں حاجرہ خان نامی ایک اداکارہ جن کا نام بہت کم لوگوں نے سنا ہے، نے عمران خان کے حوالے سے ایک کتاب لانچ کی جس میں عمران خان پر سنگین جنسی الزامات عائد کئے گئے۔ اس کتاب کی رونمائی کیلئے سرینہ ہوٹل لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے اخراجات معلوم نہیں کس نے اٹھائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں طلعت حسین، عمرچیمہ جیسے صحافیوں نے شرکت کی جو ن لیگ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں اور عمران خان کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے میں مشہور ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان پر کتاب لکھی گئی اس سے قبل بھی الیکشن 2018 سے قبل ریحام خان کی ایک کتاب سامنے آئی تھی لیکن یہ کتاب کوئی ڈینٹ نہ ڈال سکی اور عمران خان الیکشن جیت گئے۔تحریک انصاف کے مطابق یہ کتاب ن لیگ نے چھپوائی تھی۔
اس بار بھی حاجرہ خان نے کتاب لانچ کی ، اس نے 2014 میں بھی یہ کتاب شائع کی تھی لیکن پذیرائی نہ مل سکی اور دوبارہ کتاب نئے سرورق اور چند صفحات کے اضافے سے جاری کی، اس کتاب کے بارے میں دعویٰ ہے کہ اسکے پیچھے ن لیگ ہے۔
ن لیگ کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ اس کو تقویت دیتا ہے۔ کیونکہ ن لیگ 1988 میں بے نظیر کی کردارکشی کمپین چلاچکی ہےجس میں ہیلی کاپٹر سے بے نظیر کی قابل اعتراض تصاویر پھینکی گئیں، اخبارات اور جرائد میں قابل اعتراض مواد چھپوایا گیا۔
ایسی ہی کمپین 1997 میں عمران خان کے خلاف ن لیگ نے چلائی جس میں سیتاوائٹ اور عمران خان کی مبینہ بیٹی کے سکینڈل کو اچھالا گیا، جمائما خان پر الزامات عائد کئے گئے۔ عمران خان کو یہودی ایجنٹ ڈیکلئیر کیا گیا۔
اسکے بعد 2013 میں بھی عمران خان کی کردارکشی کمپین چلی اور ایک ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا اور 2018 میں ریحام خان کی قابل اعتراض کتاب چھپوائی گئی۔
لیکن حاجرہ خان سے قبل ایک کردار ماضی میں بھی سامنے آچکا ہے جس کا نام میڈم طاہرہ ہے اور اس میڈم طاہرہ کو مولانا سمیع الحق کے خلاف استعمال کیا گیا کیونکہ مولانا سمیع الحق جو نوازشریف کے اتحادی تھے انہوں نے نوازشریف حکومت گرانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ سکینڈل سامنے آیا۔
https://twitter.com/x/status/1728083620739297708
اس پر مولانا سمیع الحق نے تردید کی اور روتے ہوئے سینٹ کی رکینت سے مستعفی ہوکر علیحدہ ہوگئے۔بعدازاں میڈم طاہرہ نے وضاحت کی کہ وہ کسی مولانا سمیع الحق کو نہیں جانتی تھیں لیکن اس وقت تک پانی سر سے گزر چکا تھا، مولانا سمیع الحق سیاست سے علیحدہ ہوچکے تھے اور نوازشریف اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
صحافی محمد عمیر نے اخبار کا یہ پرانا صفحہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے قبل صرف بے نظیر نہیں نواز شریف نے مولانا سمیع الحق کی بھی کردار کشی کروائی۔آجکل سامنے آنے والی کاروباری خواتین کی طرح تب میڈم طاہرہ کو سامنے لایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق نے تب نواز شریف کو حکومت گرانے کی دھمکی دی تھی اور اگلے روز ان کے خلاف جنسی سکینڈل سامنے آیا۔ اب بھی نواز شریف کی واپسی پر ایسی خبروں میں تیزی آئی ہے اور نواز شریف نے تحریک انصاف کی خواتین کی کردار کشی بھی اس وجہ سے کی۔
https://twitter.com/x/status/1727974768937251245
اظہر مشوانی نے اس پر کہا کہ نواز شریف کےخلاف تحریک چلانے والے مولانا سمیع الحق کے بارے میں جب کرائے کی طوائف سے مہم چلوائی گئی تو انہوں نے جواباً یہ کہا: “چاہے 50 ہزار فاحشہ عورتوں سے بکواس کرا لی جائے، اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا۔
اظہر مشوانی کے مطابق 33 سال بعد بھی نہ سکرپٹ بدلے نہ نوازشریف نہ ہدایتکار لیکن اب عوام کو ککھ فرق نہیں پڑتا ایسی بکواسیات سے
https://twitter.com/x/status/1728004826674368630
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/madamth1i1h2.jpg