
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تیرہ سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا، والد کا کہنا ہے وہ ناشتہ لینے باہر گئے، واپس آئے تو انوشہ کی لاش ملی، کم سن بچوں نے بتایا محلے کا لڑکا گھر آیا تھا، اس نے زمین پر لٹا کر گلا دبا دیا،پولیس نے مقتولہ بچی کے بھائیوں کا خصوصی بیان حاصل کرلیا۔
ڈاکٹر کی رپورٹ کےمطابق انوشہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی،ایس ایس پی سہائی عزیز کے مطابق کمسن بھائیوں نے بتایا کہ ایک لڑکا گھر پر آٰیا تھا،بہن کو زمین پر لٹا کر گلا دبا رہا تھا،وہ انکل ہمیں بھی مار رہے تھے انہوں نے کہا کہ تمہیں بھی ماردوں گا۔
سہائی عزیز نے بتایا کہ بچوں کا بیان اہمیت کا حامل ہے،معاملے کی ہر زایئے سے تحقیقات کررہے ہیں، فیملی انتہائی غریب ہے گھر میں برتن تک نہیں ہیں، ڈی ایس پی جعفر بلوچ کی سربراہی میں ٹیم بنادی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے گلے پر دوپٹا کسا ہوا تھا جس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی و الدہ کچھ عرصہ پہلے انتقال کرچکی ہیں جبکہ والد پیشے سےکارپینٹر ہیں جو واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا
بچی کا موت کا شبہ والد پر بھی کیا جارہا تھا لیکن والد کا دعویٰ ہے کہ جس وقت قتل ہوا وہ ناشتہ لینے گھر سے باہر گیا تھا جبکہ بچوں کا بھی یہی بیان ہے۔ پولیس کے لئے معمہ بن گیا ہے کہ قتل کرنیوالا شخص کون تھا؟ کوئی قریبی رشتے دار تھا ؟جس کی بچوں کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز گھر سے بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی،بچی کے گلے میں رسی بندھی ہوئی تھی،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1475042785107529730
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشہ کے اہل خانہ کیس میں تعاون نہیں کررہے ہیں، قتل کی وجوہات جاننے کے لئے پیتھالوجی کے مزید کرانے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ہے۔
دوسری جانب پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والی انوشہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی، گردن کی ایک ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تاہم بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khi-bach1121.jpg
Last edited by a moderator: