News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)

کراچی: سپرہائیوے مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائیوے میں آخری دن بیوپاری بھی خوش اور خریداروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آگئیں۔
ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ 9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں آخری روز تک 7 لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا اور 41 روز سے سجنے والی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔
ترجمان کے مطابق عیدالضحیٰ کے روز بھی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور دستیاب ہوں گے، مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار روپے میں بھی جانور آسانی سے دستیاب ہے، مویشی منڈی میں 40 سے 50 ہزار کا جانور بھی فروخت ہوا، اس وقت اچھی نسل کے بکرے بھی 25 ہزار میں فروخت ہورہے ہیں۔

کراچی کی مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے - ایکسپریس اردو
مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں، ترجمان
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1TnwRVH/1.jpg