
کراچی کی ایک مشہور بیکری چین ڈیلیزیا کے ایک ملازم نے گاہک کو کیک پر "میری کرسمس" لکھ کر دینے سے انکار کردیا ، واقعہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مشہور فوڈ چین"ڈیلزیا" کی ڈیفنس برانچ پر ایک ملازم نے گاہک کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل کیک پر " میری کرسمس" لکھ کر دینے سے انکار کردیا ۔
خاتون گاہک کی جانب سے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا ، ان کا موقف تھا کہ وہ ایک کیک خریدنے کیلئے ڈلیزیا کی خیابان جامی میں واقع برانچ پر پہنچیں اور کیک پسند کرکے بیکری کے عملے سے اس پر "میری کرسمس" لکھنے کی درخواست کی۔
خاتون نے کہا کہ مجھے اس وقت حیرت ہوئی جب ایک ملازم نے میری مطلوبہ تحریر کیک پر لکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے یہ لکھنے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ کچن سے ا ن کے پاس آرڈرز نہیں ہیں۔
خاتون کی جانب سے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے کے بعد بیکری کی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور چھان بین کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ عمل ایک ملازم کو ذاتی فعل تھا جس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے، ملازم کی جانب سے اپنے ذاتی فعل کو کمپنی کی پالیسی بنانا غلط عمل تھا کمپنی نے ایسی کوئی ہدایات بیکریز کے عملے کو نہیں دی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11deizia.jpg