کراچی:پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس پی عہدے سے برطرف

sp-karachi-pti-imran-khan.jpg


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر نہ کرنے پر انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کی سکیورٹی پر معمور ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی شعیب میمن کو انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کے باہر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا لیکن ایس پی شعیب میمن سیاسی کارکنان کو منتشر نہ کرسکے اور زخمی ہونے کا بہانہ کرکے موقع سے ہی چلے گئے۔

نو مئی کو ایس پی تحریک انصاف کے کارکنان کو ابتدائی طور پر منتشر کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سیاسی کارکنوں نے پیپلزبس کو نذر آتش کیا، قیدیوں کی وین کو آگ لگائی اور ایک پولیس موبائل پر بھی حملہ کیا جس کے بعد سندھ رینجرز اور پولیس کی چوکی کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ایس پی شعیب میمن اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے اور زخمی ہونے کی اطلاع دے کر چلے گئے اور 3 روز تک پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطے میں نہیں آئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع میں تعینات افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو آگاہ کیا۔ تحقیقات کے بعد ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ایس پی جمشید شعیب میمن کو کراچی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
I hope the PTI remembers to help SP Shoaib Memon , next time they come in power,
unlike SSP Muhammad Ali Nekokara who was expelled in 2015 and PTI did nothing for him
 

Back
Top