
محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی، تاہم آج کراچی میں یہ شرح 21.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 650 کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 138مثبت آئے۔کرونا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدايت کی ہے۔
محکمہ صحت نے 12 سے 18 سال کے نوجوانوں کے اندراج کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور کہا کہ تفصیلات اگست میں بوسٹر ڈوز مہم کیلئے طلب کی گئی ہیں۔

محکمہ سندھ کے مطابق کورونا کی قسم اومی کرون کے مزید دو نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں جن کو بی اے4 اور بی اے 5 کے ناموں سے کیٹیگرائز کیا گیا ہے ۔یہ دونوں نئے ویرینٹ گزشتہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ میں بی اے 4 کے 4 جب کہ بی اے 5 کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس لئے محکمہ صحت عوام پر ایک بار پھر سےاس بات کیلئے زور دے رہا ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوائیں اور ہرممکن حد تک عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔
اومیکرون کے بی اے 4 اور بی اے 5 ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا میں رواں برس جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔ اب اس کے کیسز برطانیہ میں بھی سامنے آرہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/corona-sindh-karachi.jpg