
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے, جس سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا,ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا,شہر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں 3 روز کے دوران 300 لاشیں لائی گئیں۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے اس حوالے سے بتایا کہ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔
کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی,شہر قائد میں گرمی کی شدت اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں گرمی کی شدت اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے,محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں جزوی یا مکمل ہیٹ ویو آئندہ 2 سے 3 روز تک برقرار رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج بھی شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بدھ کو 39 اور جمعرات کو 40 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں صبح کے وقت 80 فیصد اور شام کے وقت 60 فیصد نمی کے باعث موسم گرم و مرطوب رہے گا، جس کی وجہ سے شہر کے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/edih11h121.jpg