
مجھے جانتے نہیں ہو کیا؟ کراچی میں بااثر شخص کا معمر رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی تھپڑ مروائے
کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں ادھیڑ عمر رکشہ ڈرائیور پر بااثر شخص نے تشدد کیا، اس کی ویڈیو بنائی اور اپنے بیٹے سے بھی اس کے منہ پر تھپڑ مرواتا رہا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کالونی میں معمر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس شخص کا قصور یہ تھا کہ اس نے اس بااثر شخص کے بچے کو کسی بات پر ڈانٹا تھا جس پر یہ اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکا اور اسے اسلحے کے زور پر اپنے گھر اٹھا لایا جہاں اس پر تشدد کیا اور اپنے بچوں سے بھی اس کی تذلیل کرائی۔
https://twitter.com/x/status/1437773619636150276
میڈیا رپورٹس کے مطابق تشدد کرنے والے ملز+م کا نام کلیم شاہ عرف کلشا ہے جسے اب فریئر پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر کے ملزم کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
فریئر پولیس نے متاثرہ رکشہ ڈرائیور عقیل احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقدمے میں اغوا، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گلی میں رکشہ دھو رہا تھا کہ کلیم شاہ کے بچے نے اس پر طنز کیا جس پر میں نے اسے ڈانٹ دیا۔
بچے نے ڈانٹ سن کر گھر جا کر باپ کو بتایا تو وہ اسلحہ لیکر آگیا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا جہاں جا کر کلیم شاہ نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت مجھ پر تشدد کیا اور ویڈیو بنائی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Vkhfo0Q.jpg