کراچی:زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار

6qabaz.jpg

قانون کا رکھوالا ہی قانون شکنی کرنے لگا،زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا،ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افسر کے خلاف اورنگی ٹاؤن اور سرجانی تھانے میں شکایات درج ہیں،پولیس حکام کے مطابق ملزم ایس پی پولیس موبائل میں آیا اور سرجانی میں زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروا رہا تھا۔

ایس پی نے مقامی افراد کو ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام بھی استعمال کیا، لیکن معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی پولیس نے چھاپا مارا اور موقع پر پہنچی تو افسر نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

https://twitter.com/x/status/1462335340081995777
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایس پی کا کارندہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں جرائم کے متعدد اڈے چلاوا رہا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں شہریوں نے شکایات بھی درج کرارکھی ہیں،متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی شروع ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1462301114657910786
رواں سال ستمبر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غلط سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے اور جرائم میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ پولیس اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں اور منشیات فروشوں کے سہولت کاروں پر بھی کڑی نگاہ رکھیں اور انہیں بھی کیفر کردار تک پہنچائیں،وہ پولیس اہلکار جوکہ غلط سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کی فہرست تیار کریں اور جرائم میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔
 

Back
Top