
کراچی میں تین لڑکیاں اغوا ہونے کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکیوں کو اگلے دن گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پیش آیا جہاں کی رہائشی تین لڑکیاں ایک رات پرسرار طور پر غائب ہوگئیں، لڑکیوں کی عمریں 15، 16 اور 18 سال تھیں، ان میں 2 آپس میں سگی بہنیں جبکہ ایک کزن تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکیوں کو اغوا کرکے ایک نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز ان تینوں کو گھروں کے باہر چھوڑ کر فرا رہوگئے ۔
ایس ایچ او عزیز آباد تھانہ فرخ ہاشمی کے مطابق تینوں لڑکیاں گھر پہنچنے پر غیر حالت میں تھیں، لڑکیوں کو فوری طبی امداد اور میڈیکل کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جناح اسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لڑکیوں کے میڈیکل کے دوران انکشاف ہوا کہ انہیں نشہ آور چیزیں کھلائی گئیں اور اس کے بعد انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل کے دوران 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم دیگر 2 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے والے ورثا بچیو ں کے واپس آنے کےبعد تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکی کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اسے کچھ دن پہلے ہی طلاق بھی ہوگئی تھی، 16 سالہ اور 15 سالہ لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں۔
کراچی میں پہلے بھی ایسے واقعیات سامنے آ چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi.jpg