
منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ایک این جی او کا انکشاف، ملزمان گرفتار
منشیات فروش گروہ کا سرغنہ بھی گرفتار ، غیرقانونی اسلحہ سمیت منشیات برآمد ہوئی: ذرائع
صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندا کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کے منشیات میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد اور کراچی کی یونیورسٹیوں اور مختلف ہاسٹلز میں ایک خاتون کے ذریعے طلباء کو منشیات سپلائی کی جا رہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1829399089013801412
انسداد منشیات کے لیے قائم ادارے اے این ایف نے مربوط انداز میں انتہائی مہارت وٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات لے کر جانے والی خاتون کو ٹنڈوآدم سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف حکام نے تحقیقات میں ملزم کی طرف سے نشاندہی کرنے پر اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے 400 گرام جبکہ ایک ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ ملزموں کی نشاندہی پر منشیات فروش گروہ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس سے غیرقانونی اسلحہ سمیت منشیات برآمد ہوئی، مجموعی طور پر تینوں ملزموں سے 1.5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے پریس کارڈز، پریس مونوگرام اور جعلی نمبرپلیٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حیدرآباد میں بھی منشیات سمگلنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد اے این ایف کی طرف سے ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/durgs.jpg
Last edited by a moderator: