کراچی: اغوا برائے تاوان کی ایک اور واردات،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

14.jpg

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مختصر وقت کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بڑھنے لگیں، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سے اغوا ہونے والا 17 سالہ نوجوان اسد تھانہ سرجانی ٹاؤن کی چھت سے بازیاب ہوا، اسد کو نامعلوم سادہ لباس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے اور مغوی کی والدہ کو اغواکاروں کی جانب سے فون کرکے ایک لاکھ روپے تاوان کے ساتھ سرجانی ٹاؤن تھانے بلایا گیا لیکن جب وہ وہاں پہنچیں تو لاک اپ میں ان کا بیٹا نہیں تھا۔

مغوی اسد کو وہاں موجود نہ پا کر خاتون اپنے بیٹے کے متعلق پولیس اہلکاروں سے بات کر رہی تھیں جب انہیں اغوا کاروں کی کال آئی،٫جس ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن نے اغوا کاروں سے رکشہ ڈرائیور بن کر بات کی تو انہوں نے تھانہ سرجانی ٹاؤن کی چھت پہ بلایا، جب ایس ایچ او تھانے کی پہلی منزل پر پہنچے تو مغوی اسد وہاں موجود تھا۔

https://twitter.com/x/status/1444988277744971778
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اسد کو بازیاب کروا کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اغوا میں ملوث شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر افضل سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، سب انسپکٹر کے علاوہ تینوں افراد پولیس اہلکار نہیں بلکہ سب انسپکٹر افضل کے لیے کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات سمیت تھانے میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کی بھی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر تاوان کے لیے اغوا کیا گیا شخص بازیاب کروایا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس طرح کے سارے وارداتئے مردار شاہ کنجر کے لگائے ہوئے ہیں کبھی کسی کو سزا ہوئی ؟ مردار شاہ کنجر سزا ہونے ہی نہیں دیتا اپنے بندوں کو امرتسری کنجر دلے ہاراں والے کے منی لانڈر چور نطفہ حرام ٹبر کی طرح