
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں,شہریوں کے جان ومال کا کوئی تحفظ نہیں,ایسے میں شہری خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کرنے لگے, نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں نہتے بہادر نوجوان نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ شہری نے جان پر کھیل کر اپنی موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان محفوظ بنایا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتاہے کہ تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا، اور موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار حمدان اکیلے ہی ڈاکوؤں سے لڑ پڑا اور موٹرسائیکل بچانے کے لیے زندگی داؤ پر لگا دی۔
https://twitter.com/x/status/1807033389792293210
حمدان تین ڈاکوؤں سے تنہا لڑتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، لیکن شہری کی بہادری کے سامنے ملزمان بے بس ہو کر اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلے نوجوان نے تین ملزمان کا تنہا مقابلہ کیا اور اسطرح موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی۔ ڈاکوؤں کے بھاگنے کے بعد معلوم ہوا کہ پستول نقلی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل سرجانی تھانے کی حدود سے چوری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1807099237542592627
اس سے قبل گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 دبئی ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، ڈکیتی مزاحمت پر اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27 سالہ نعمان ولد محمد ریاض عرف بابو بھائی کے نام سے کی گئی، مقتول مکان نمبر LS-1 بلاک 2 گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا تاہم علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6karachibahayydnjajwan.png