
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی ماربل مارکیٹیں اور دیگر دوکانیں بند کروادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج چند نامعلوم مسلح افراد کراچی کے علاقے پرانا گولیمار بسمہ اللہ ہوٹل اور گرد ونواح کی دوکانوں کے قریب پہنچے اور انہوں نے زبردستی دوکانیں اور مارکیٹیں بند کروانا شروع کردیں، مسلح افراد نے اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد کاروباری افراد نے اپنی دوکانیں بند کردیں، ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع کی طرف روانہ کی گئی ہے، تھوڑی دیر میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے بعد حالات معمول پر لے آئیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق گینگ وار کے گروہوں سے ہے ، 2 روز قبل ایک پولیس مقابلے میں گینگ وار کارندہ عمیر جینگو مارا گیا تھا جس کے ردعمل میں گینگ وار کے دہشت گردوں نے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے علاقے میں مارکیٹیں و دوکانیں بند کروائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14puranngoilmamrkd.png