کراچی،بحرین سے افغانستان بھجوائے گئے کارٹن سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

karchoarppdyusuice.png

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کا کامیاب رروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی، بیرون ملک سے بھیجے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے بتایا ہے کہ بحرین سے افغانستان واپس بھجوائے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں ضبط کیے جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

کلکٹر کا کہنا تھا کہ فروٹ باسکٹس پرمشتمل پارسل مزار شریف سے رفیع نامی شخص نے بحرین بھجوایا، پکڑے جانے کے ڈر سےبحرین میں پارسل کو متعلقہ شخص نے وصول نہیں کیا۔


شفیق احمد نے بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پارسل قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔ بحرینی حکام نے کھولے بغیر پارسل کراچی بھیجا دیا۔

کلکٹر کسٹمزشفیق احمد کے مطابق پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے دوران چیکنگ 14 کلو سے زائد کرسٹل آئس برآمد کی۔


گزشتہ روزاے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔برآمدہ چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا۔منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
So much for Bahraini customs dept, a shit load of drugs was sitting with them for ages right under their noses and they didn't even realize it.
 

Back
Top